وادی کشمیر میں سردی کی شددت,نل اور أبی زخایر منجمد

سرینگر //یکم دروری//سردیوں کے بادشاہ 40روزہ چلہ کلان کی آخری شب بھی وادی میں ٹھنڈ کا راج رہا اور 30برس کا ریکار ڈ ٹوٹ گیا۔

30سال بعد جنوری میں موسم کی سب سے سرد ترین رات کا ریکارڈ قائم درج ہوا جس دوران شبانہ درجہ حرارت منفی 8.8درج کیا گیا جبکہ منفی15.1ڈگری سیلسیش کےساتھ شوپیان وادی کا سرد ترین مقام رہا۔ شبانہ درجہ حرارت کیساتھ ساتھ دن کا درجہ حرات بھی منفی ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے بتایا کہ گزشتہ 30برسوں کے بعد پہلی مرتبہ سرینگر میں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

درجہ حرارت میں متواتر کمی ہونے سے پوری وادی سخت ترین سردی کے لپیٹ میں ہے ۔ شدت کی سردی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اتوار کو سرینگر سمیت 5علاقوں میں دن کا درجہ حرارت بھی منفی ریکارڈ کیا گیا۔

اتوار دن اڑھائی بجے  منفی 1.4،قاضی گنڈ میں منفی 1.8،کوکرناگ میں منفی1.2، شوپیان میں منفی 2.4اور کولگام میں منفی 3.6کے علاوہ پلوامہ میں منفی1.2ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ماہ جنوری1991میں سرینگرمیں کم سے کم درجہ حرارت منفی11.3ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا تھا ۔

محکمہ موسمیات کے ا عدادوشمار کے مطابق 10فروری 1983میں سرینگر میں منفی 9.0ڈگری سیلسیش ریکارڈ کیا گیا تھا اسی طرح 8 جنوری 1986میں کم سے کم درجہ حرات منفی 8.2ڈگری ، 9جنوری 1986میںمنفی 8.7 ،10جنوری 1986کو منفی 8.3 ، 11جنوری 1986میں منفی 9.0 ،2 جنوری 1991کو منفی8.2 ،4جنوری 1991کو منفی 8.2 ،5جنوری 1991کو منفی 10.8 ، 6جنوری 1991کو منفی 9.0، 15جنوری 1991کو منفی10.7، 19جنوری 1991کو منفی 10.5 ، 20جنوری 1991کو منفی11.8 ، 21جنوری 1991کو منفی 9.5 ، 22جنوری 1991کو منفی 10.5، 2جنوری 1995کو منفی 8.2 ، 14جنوری 2021کو منفی 8.4ڈگری سیلسیش ریکارڈ کیا گیا ۔

سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات شوپیاں میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 15.1ڈگری سیلسیش ریکارڈ کیا گیا ہے وہیں قاضی گنڈ میں منفی 10.2 ، سیاحتی مقام پہلگام میں منفی 12.0 ،سیاحتی مقام گلمرگ میں منفی 8.0  ، کپوارہ میں منفی 4.7 ، کوکرناگ میں منفی13.1 ، کونہ بل میں منفی 10.0 ، اونتی پورہ میں منفی 12.9 ، اننت ناگ میں منفی 10.0، بڈگام میں منفی 9.8 ، پلوامہ میں منفی 10.3 ، کولگام میں منفی 12.1 ، سوپور میں منفی 4.5 ، بانڈی پورہ میں منفی 5.4ڈگری سیلسیش ریکارڈ کیا گیا ۔

ادھر لداخ خطہ میں بھی شدید سردی پڑ رہی ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ لداخ کے دراس علاقے میں منفی 26.2ڈگری ، کرگل میں منفی 17.4ڈگری سیلسیش ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>