معروف کوہ پیماء محمد علی سدپارہ نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سرکرلی

وی ایل 6فروری2021 . مانیٹرنگ ڈسک// گلگت بلتستان کے معروف کوہ پیماء  محمد علی سدپارہ نے مسلسل کوششوں کے بعد دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سرکرکے عالمی سطح پر اپنا نام روشن کرلیا علی سدپارہ ان کے صاحبزادے ساجد سدپارہ آئس لینڈ اور چیلی کے کوہ پیماء پچھلے کافی دنوں سے موسم سرما میں کے ٹو کو سرکرکے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی جدوجہد میں مصروف تھے۔

اسی دوران علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ بوٹل نک سے واپس آئے تھے مگر علی سدپارہ اور ان کے ساتھی کوہ پیماوں نے مسلسل جدوجہد کے بعد دنیا کی دوسری بلندترین پہاڑ کیٹو کو سرکرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا علی سدپارہ اور ان کے دوسرے دو ساتھی کوہ پیماوں نے جمعہ کی شام چھ بجے انتہائی بلندی پر پہنچے اور تینوں کوہ پیما کے ٹو  کی بلندی پر 8 منٹ رکے رہے۔ کمیونیکشن سسٹم شدید سردی کی وجہ سے منجمد رہا۔

دس نیپالی کوہ پیماوں نے 16 جنوری کو سرمائی مہم جوئی کے دوران کے ٹو سرکر عالمی ریکارڈ قائم کردیا تھا اب علی سدپارہ سمیت ان کے دو ساتھی کوہ پیماوں کو ملاکر موسم سرما میں کے ٹو  سرکرنے والوں کی تعداد 13 ہوگئی۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

گذشتہ چار روز کے دوران 30 کوہ پیماوں نے کے ٹو  سرکرنے کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوسکے علی سدپارہ مسلسل ڈٹے رہے بالاخر منزل پالی علی سدپارہ موسم سرما میں نانگاپربت سرکرنے والے واحد پاکستانی کوہ پیماء ہیں علی سدپارہ ان کے بیٹے ساجد سدپارہ سمیت دو غیر ملکی کوہ پیماء 4 فروری کو کے ٹو پر چڑھے تھے جن میں سے ساجد واپس آئے باقی علی سدپارہ اور انکے دو ساتھی کوہ پیما نے کے ٹو کو سرکرلیا، کوہ پیماء علی سدپارہ اور ان کے ساتھیوں کی کامیابی پر پورے بلتستان میں جشن منایا گیا۔مختلف چوراہوںپرزبردست آتش بازی کی گئی اورانکے حق میں نعرے لگائے گئے۔

ادھروزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالدخورشید نے محمد علی سدپارہ کی شاندارکامیابی پرانہیں مبارکباددی ہے اورکہا ہے کہ علی سدپارہ اوران کے ساتھیوں نے موسم سرما میں کے ٹوسرکرکے تاریخ رقم کی۔کوہ پیمائی مشکل کام ہے مگرعلی سدپارہ نے مشکل کام کوکردکھایا۔صوبائی حکومت قومی ہیروکوسلام پیش کرتی ہے اورایسے ہیروزکی بھرپورحوصلہ افزائی کی جائے گی۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>