دہ فجر کے عنوان سے کرگل میں تقریبات کا آغاز

کرگل، یکم جنوری//یوٹی لداخ کے معروف مذہبی و سماجی ادارہ امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے جانب سے انقلابِ اسلامی کے بیالیسویں سالگرہ کے مناسبت سے یکم فروری سے دہ فجر انقلاب اسلامی کے عنوان سے مرکزی جامع مسجد میں تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصلات کے مطابق امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے جانب سے انقلابِ اسلامی کے بیالیسویں سالگرہ کے مناسبت سے یکم فروری سے ہی عشرہ فجر انقلاب اسلامی کے عنوان سے مرکزی جامع مسجد میں تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

اس سلسلے میں یوم اللہ کے عظیم دن تک ادارے کے مختلف ذیلی تنظیموں کی جانب سے سلسلہ وار پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں پہلے روز بعد از ظہربسیج امام آئی کے ایم ٹی کرگل کے زیر اہتمام ایک پر شکوہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

محفل میں کثیر تعداد میں علماء کے علاوہ سینکڑوں عاشقان انقلاب نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوئی۔ اس کے بعد بسیجی جوانوں کے گروہ نے امام راحل کو نذرانہ عقیدت پیش کیا جسے بانی موسسہ یاد بود امام خمینی مرحوم آقائے زاکری نے مقامی زبان میں تحریر کیا تھا۔

مجلس میں بسیج کے ممبر ادریس علی نے انقلابِ اسلامی اور بسیجی ذمہ کے موضوع پر تقریر پیش کی۔مجلس کے آخر پر امام جماعت حجت الاسلام شیخ خادم حسین صادقی نے حکیم انقلاب آیت اللہ مصباح یزدی کے افکار کے تناظر میں بسیجی جوانوں کے مختلف صفات بیان کئے۔پروگرام سے قبل بسیجی جوانوں نے امام خمینی ٹاور سے ایک جلوس برآمدکی گئی کی ۔اس جلوس میں موجود جوان منظم انداز میں انقلابی شعار اور نعرے لگار تے ہوئے شہر کے بیچوں بیچ سے گذرتے ہوئے جامع مسجد جاپہنچی ۔بسیجی رضاکار جوان مخصوص بسیجی لباس زیب تن کئے ہوئے تھے ۔

قابل ذکر ہیں کہ یہ تقریبات یوم اللہ کے عظیم دن تک جاری رہیں گے اور اس سلسلے میں دوسری مجلس مطہری ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام برگزار ہوگی جو آئی کے ایم ٹی کا تعلیمی شعبہ ہے۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>