بسیج روحانیون کے اہتمام سے جشن میلاد امام محمد تقی (ع) کا انعقاد

کرگل //۳۲ فروری//ولادت با سعادت جواد الائمہ حضرت امام محمد تقی الجواد علیہ السلام کے پر مسرت اور مبارک موقع پر بسیج روحانیون امام خمینی میموریل ٹرسٹ کی اہتمام سے جامع مسجدکرگل میں جشن کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر حجتہ الاسلام شیخ بشیر شاکر وائس چیئر مین امور مذہبی امام خمینی میموریل ٹرسٹ نے محفل میلاد میں صدارت کے فرائض انجام دیئے۔ جشن محفل کا آغاز طلبہ دارالقرآن ابا گرونگ ٹمبس نونو سیف اللہ نے تلاوت کلام پاک سے کیا جس کے بعد تقاریر، منقبت اور قصیدہ خوانی کا سلسلہ شروع ہوا ۔

صدر محفل شیخ بشیر شاکر نے اپنے خطاب میںامام محمد تقی علیہ السلام کے سیرت طیبہ اور حالات زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے لوگوں کو محمد و آل محمد علیہم السلام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے امام محمد تقی علیہ السلام کے پاک ذات کو اپنے لئے مشعل راہ قرار دینے کی تلقین کی۔انہوں نے مزید کہا کہ اما جواد ؑ ایسے دور میں تولد ہوئے جب بنی عباس کے ظلم وجبر عروج پر تھا اور شیعان علی ابن ابی طالب ؑ کو آل محمد ؑ سے دوررکھا جارہاتھا۔امام جواد ؑ نے بنی عباس کے ظالم حکومت کے باوجود دین حق کے آبیاری کرتے ہوئے امام زمانہ ؑ کیلئے زمین سازی کی ۔آپ نے اسلامی ملکوں میں اپنے نائبین کو متعین کرکے اس ظلم وجبر کے دور میں بھی شیعیان جہاںکی رہنمائی کی۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

اس موقع پر مختلف دار القرانوں کے طلباءنے امام علیہ سلام کے شان میں منقبت اور قصیدہ خوانی کے ذریعے جواد الائمہ امام محمد تقی الجواد علیہ السلام کے خدمت میں خراج عقیدت پیش کئے۔جبکہ نظامت کے فرائض مولانا سجاد کلیم نے انجام دی ۔اس جشن میلاد میں لوگوں کی بھاری تعدادنے شرکت کیں۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>