پوریگی ادبا و فنکاروں کی عبوری کمیٹی ایل جی کے مشیر سے ملاقی

کرگل //١٢ فروری//وی ایل نیوز//لداخ میں پوریگی زبان کو آئینی حیثیت دلانے کے کوششوں آگے بڑھاتے ہوئے پوریگی ادباء اور فنکاروں کی عبوری کمیٹی کے ایک وفد نے جمعرات 11 فروری 2021 کو ایل جی لداخ کے مشیر جناب امنگ نرولا سے ملاقات کی۔

وفد میں ریاستی ایوارڈ یافتہ فنکار کاچو احمد خان، ادباء محمد عیسیٰ صابری اور محمد تقی خان نایاب شامل تھے۔

وفد نے مشیر موصوف کو ایک یاد داشت بھی پیش کیا جس میں پوریگی زبان کے متعلق اہم نکات اور حقائق کو قلمبند کیے گئے ہیں اور اس  زبان کو ریاستی سطح پر آئینی حیثیت دلا کر یو ٹی لداخ کے ریاستی و سرکاری زبان کا درجہ دینے کا مطالبہ دہرایا گیا ہے۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

مشیر موصوف نے وفد سے گفت و شنید کے دوران ان مطالبات پر غور و خوض کرنے کے لیے متعلقہ محکمے کے ساتھ میٹنگ کرنے اور اس سلسلے میں امکانات تلاش کرنے کا عندیہ دیا۔

اُنہوں نے مستقبل قریب میں کرگل کا دورہ کر کے  کلچرل اکیڈمی اور مقامی ادباء و فنکاروں کے ساتھ اس مسئلے پر صلاح و مشورہ کرانے کی یقین دہانی بھی کی۔

اس سے پہلے  عبوری کمیٹی کے ایک اور وفد نے حال ہی میں میں ایل جی لداخ سے بھی ملاقات کر کے پوریگی زبان کو آئینی و سرکاری مقام دلانے کی مانگ کی تھی۔

اس سلسلے میں عنقریب تمام ادباء و فنکار ایک میٹنگ منعقد کرینگے جس میں اعلیٰ حکام کے ساتھ ہوئی ملاقاتوں کے  باقاعدہ تفاصیل پیش کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ کے لائحہ عمل کو بھی مرتّب کیے جانے کی امید ہے۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>