بلدیاتی انتخابات 2021 میں ہی کرائے جائیں گے،چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان

ایجنسیزچیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات 2021 میں ہی کرائے جائیں گے تاہم مارچ میں الیکشن ممکن نہیں ہے جولائی اگست کے بعد ہی بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں گے الیکشن سے قبل حلقہ بندیاں ہونگی حلقہ بندیوں کیلئے باقاعدہ کام شروع کیا جارہاہے 2021میں بلدیاتی انتخابات ناگزیر ہوگئے ہیں کیونکہ جمہوری نظام کی مضبوطی بلدیاتی انتخابات کے بغیر ممکن نہیں ہے کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نیکہاکہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کیلئے آئندہ سال اگست تک بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں گے تاہم یہ ممکن نہیں ہے کہ یہ انتخابات مارچ میں کروائے جائیں مارچ کے مہینے میں نگر میں پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن ہوگا جس کیلئے تیاری شروع کردی گئی ہے انہوں نیکہاکہ حلقہ بندی بہت ضروری ہے نئے حلقے بننے سے علاقے میں تعمیر و ترقی کی رفتار تیز ہوگی اور لوگوں کے مسائل حل ہونگے انہوں نیکہاکہ بلدیاتی انتخابات پچھلے کئی سالوں سے نہیں ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ترقیاتی امور جمود کا شکار ہیں الیکشن ہونے سے غریبوں کی مشکلات دور ہونگی ہم وعدہ کرتے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات 2021 میں ہی ہونگے کیونکہ الیکشن کرانا بہت ہی ضروری ہوگیا ہے اس میں مذید کسی قسم کی تاخیر ممکن نہیں ہے ڈسٹرک یونین اور بلدیہ کے الیکشن ہونے سے لوگوں کو ان کی دہلیز میں سہولیات ملیں گی ترقیاتی فنڈز عوامی نمائندوں کے ذریعے تقسیم ہونگے بلدیاتی انتخابات جمہوری نظام کی مضبوطی کیلئے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں انتخابات کے بروقت انعقاد کیلئے الیکٹورل لسٹیں تیار کی جارہی ہیں ہم چاہتے ہیں کہ انتخابات 2021 سے آگے نہ جائیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ گلگت حلقہ نمبر2 کا قضیہ الیکشن ٹریبونل میں ہے اس پر مذید کسی قسم کا کوئی تبصرہ نہیں کیا جاسکتا حلقہ نمبر2 گلگت کا باب بند ہوگیا ہے۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>