المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے خلاف امریکی پابندی پر مذہبی تنظیموں کا ردعمل

کرگل// 19دسمبر:                          المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے خلاف امریکہ کی جانب سے بلاجواز پابندی عائد کرنے پرجہاں عالمی سطح پر اسکی شدید مخالفت اور مذمت جاری ہے وہیں کرگل ضلع کے مختلف دینی تنظیموں کی جانب سے بھی بھرپور مخالفت اورشدید مذمت جاری ہے ۔اس سلسلے میں حوزہ علمیہ مدرسہ اثناعشریہ کرگل کے سینئر ممبر اور عالم دین حجتہ لاسلام شیخ اصغر ذاکری چھانی گنڈ نے امریکہ کے اس حرکت کو بوکھلاہٹ قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اسلام جمہوری ایران کے خلاف روز اول سے ہی ہر قسم کے پابندی لگارکھی ہے لیکن خداکے فضل وکرم سے ایران روز بروز ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔المصطفی عالمی یونیورسٹی جیسے تعلیمی ادارے پر پابندی عائد کرنے سے امریکہ کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہوگیا ہے ۔ہمیں امید ہے کہ اس غیر اصولی اور غیر انسانی پابندی سے اسلامی جمہوری ایران کو کوئی نقصان نہیں ہوگابلکہ اس کی وجہ سے امریکہ کو ہی نقصان ہوگا۔شیخ اصغر موصوف نے مزید کہاکہ مدرسہ اثناعشریہ کرگل امریکہ کے اس ظالمانہ پابندی کی شدید لفظوں میں مذمت کرتے ہیں اور اس سے غیر انسانی و غیر اصولی اقدام سے تشبیہ دیتے ہیں ۔

انجمن صاحب الزمان کے وائس چیئر مین امور سیاسی آغا سید احمد رضوی نے المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی پر امریکہ کی جانب سے پابندی پر اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ادارہ پر پابندی عائد کرنا یہ بتاتاہے کہ امریکہ علم سے دشمنی رکھتاہے ۔امریکہ یہ سمجھتاہے کہ المصطفی العالمی یونیورسٹی کے زریعے اسلامی جمہوری ایران دنیا کے گوشہ وکنار سے طالب علموں کو لاکراپنے مقاصد کیلئے تربیت دیکر استعمال کرتے ہیں ۔جبکہ خود امریکہ نے دنیا کے تمام دہشتگردوں کو جمع کرکے طالبان ،القاعدہ اور داعش تشکیل دیکر ظلم وبربریت کی انتہا کردی۔ آغاسید احمد رضوی نے امریکہ کے اس فیصلے پر اپنے غم وغصہ کا اظہارکرتے ہوئے امریکہ کے اس اقدام کی شدید طور پر مذمت کی اور کہا کہ جامعہ المصطفی العالمی پر امریکی پابندی کا الٹا ہی اثر ہوگا اور یہ علمی مرکز دنیا میں مزید پھیل جائے گی۔

 انجمن امامیہ لیہ کے صدر اشرف برشانے امریکی پابندی پر اپنے نظریات کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ادارے پر پابندی لگانا غیر انسانی اور غیر اخلاقی حرکت ہے جبکہ دنیا کے تمام اقوام تعلیم کو لیکر سنجیدہ ہے اور تعلیم پر زوردے رہے ہیں اور جب تک تعلیم کے میدان میں ترقی اور پیش رفت نہ ہو تب تک ترقی ممکن نہیں ہے ۔لیکن امریکہ جو اپنے آپ کو سب سے بڑا جمہوری ملک تصور کرتاہے اور اپنے آپ کو زیادہ تعلیم یافتہ اور تہذیب یافتہ سمجھتاہے۔ اس کے برعکس المصطفی العالمی یونیورسٹی پر پابندی عائد کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ امریکہ اپنی گٹھیا سوچ کے زریعے تعلیمی اداروں پر پابندی عائد کرے شرانگیزی ہٹ دھر می اور ظلم کی انتہا کردی ہے ۔اسلئے انجمن امامیہ امریکہ کے اس حرکت کی شدید لفظوں میں مذمت کرتے ہیں ۔اشرف برشا موصوف نے مزید کہا کہ امریکہ نے اسلامی جمہوری ایران کے خلاف ہر محاذ پر پابندی لگاکر اس ملک کو کمزرو کرنے کی کوشش کی۔ اس کے باوجود اسلامی جمہوری ایران زندگی کے تمام شعبوں میں کامیابیوں اور کامرانی کے باعث امریکہ اب بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اس نے اسلامی جموری ایران کے تعلیمی شعبہ کو نشانہ بناکر انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے ۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

یادر ہے امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل نے گذشتہ جمعہ کو مصلیٰ امام خمینی منجی گنڈ میں جمعہ خطبہ کے دوران امریکہ کے اس ظالمانہ پابندی پر شدید مذمت کی تھی جس کو وائس آف لداخ نے اپنے گذشتہ شمارے میں شائع کی تھی۔  واضح رہے کہ المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کا شمار دنیاکے بہترین اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں ہوتاہے ۔ جس میں سو سے زیادہ ممالک کے ہزاروں طلباءاعلی تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔

1 Comments

  1. Voice of Ladakh is covering and presenting nicely,propagation of truth is the basic principles of a good journalism.Hope such kind of work will continue. and always support the truth.

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>