14 مارچ کی شام کو میں کرگل بازار سے اپنے گاؤں کرکت ہرل کی جانب روانہ ہوا، کرکت ہمارے علاقے کا نام ہے جو لداخ کے ضلع کرگل سے تقریباً سولہ کلومیٹر پہاڑوں صحراؤں اور خندقوں کی مسافت مسافت طے کرنے کے بعد آتا ہے، اس میں تقریباً چھ گاؤں ہیں اور اسی میں میرا خوبصورت گاؤں ہرل ہے جو سرسبز و شاداب حسین وادیوں کے آغوش میں بسا ہوا ہے۔


شام کے وقت جب میں اپنے گاؤں پہنچا تو مجھے سخت سردی کا احساس ہوا وہ شاید اس لیے کہ ایک مدت کے بعد حیدرآباد کی گرمیوں سے اپنے گاؤں کی سخت سردیوں میں واپسی ہوئی ہے، مائنس ...