کشمیری،سمیرہ فاضلی ، جوبائیڈن کی اے ٹیم کے لیے نامزد

۔ 18جنوری ؍؍ایجنسیز؍؍ واشنگٹن : سمیرہ فاضلی جن کی فیملی کا کشمیر سے نسلی تعلق ہے ، امریکی صدر منتخب جوبائیڈن کی اے ٹیم کے لیے نامزد کیے جانے والے ہندوستانی امریکی شہریوں میں شامل ہوگئی ہیں ۔ سمیرہ کو ڈپٹی ڈائرکٹر ، نیشنل اکنامک کونسل مقرر کیا گیا ہے ۔ نئے نظم و نسق کی ذمہ داری سنبھالنے سے چند روز قبل سمیرہ فاضلی کے کیرئیر کا خاکہ بائیڈن ٹرانز یشن ویب سائٹ پر وائیٹ ہاؤس سینئیر اسٹاف کے صفحہ پر ڈالا گیا ۔ سمیرہ زائد از ایک درجن ہندوستانی امریکیوں میں شامل ہوگئی ہیں جنہیں آنے والے ایڈمنسٹریشن میں سینئیر لیول کے عہدوں کے لیے مقرر کیا گیا ہے ۔ سمیرہ کی فیملی ان کے تقرر پر نازاں ہے۔ سمیرہ کے والدین نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کو فزیشین بنانا چاہتے تھے لیکن سمیرہ کے ارادے مختلف تھے ۔ سمیرہ کے والد سرجن اور والدہ پیتھالوجسٹ ہیں لیکن سمیرہ نے معاشی شعبہ میں اپنا مستقبل دیکھا ۔ وہ فیڈرل ریزرو بینک آف اٹلانٹا میں خدمات انجام دے چکی ہیں اور موجودہ طور پر بائیڈن ۔ ہیرس ٹیم کی معاشی شعبہ میں مدد کررہی ہے ۔۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>