١١ فروری ایرانی قوم کے لئے باعث مسرت۔شیخ ناظرالمہدی

کرگل /١١ فروری/ وی ایل نیوز/ جمهوری اسلامی ایران کی کامیابی کی 44 ویں سالگرہ کی موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جمعیت العلماء اثناعشریہ کرگل کی طرف سے ملت ایران، مسئولین و صدر جمهوری اسلامی ایران جناب، حجت الاسلام آقای سید ابراہیم رییسی، بالاخص مقام معظم رهبری حضرت آیت الله سید علی حسینی خامنه ای (حفظہ اللہ) کو دل کی عمیق گہرائیوں سےمبارک باد پیش کرتے ہوئے ایک پریس ریلیس جاری کیا۔

یقیناً آج کا دن یعنی 11 فروری ایرانی قوم کے لئے باعث مسترت و شادمانی کا دن ہے اور انکی کامیابی کےاس دن میں تمام عالم اسلام خوش ہیں۔ ان باتوں کا اظہار صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ نے ایک پریس بیان کے زریعے کی ہے۔

بیان میں لکھا ہے کہ یقیناً 44 سال قبل آج ہی کے دن حضرت آیت اللہ العظمی روح الله موسوی خمینی کی مجاہدانہ زندگی مومنین ایران کی قربانیوں اور استقامت کے ذریعہ شہنشاہی نظام کو در ہم بر ہم کر دیا گیا اور اسےتاریخ کے کوڑا دان میں پھینک دیا۔ بنیان گزار جمہوری اسلامی ایران آیت الله العظمی روح اللہ خمینی نے اپنے بیانات اور پیغامات کے ذریعہ دنیا بھر کے مسلمانوں بالخصوص ایرانی عوام کو بتایا کہ طاغوت سے مقابلہ خدا پر کامل یقین اور آپسی اتحاد کے ذریعے ہی ممکن ہے اور اس سلسلے میں بے پناہ قربانیاں بھی دی ہیں۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

اب چالیس سال سے بھی زیادہ عرصہ گذر رہا ہے اس دوران دنیا نے دیکھا کہ انقلاب اسلامی ایران نے پوری دنیا میں اپنا لوہا منوایا اور عالم اسلام کے لئے ایک امید کی کرن بنی ہے۔ ان چالیس سالوں میں ملت ایران کو گونا گوں مشکلات کا سامنہ کرنا پڑا ,چاہے وہ مغرب کی جانب سے اقتصادی پابندی ہو یا پھر ایران کے اندر فساد بڑھکانے کی کوشش۔ ہمیشہ مومنین ایران نے دشمن کی سبھی سازشوں کو اپنے اتحاد کے ذریعے اور مرجعیت پر اپنا بھروسہ دیکھا کر ناکام بنا دیا۔

ہمیں اس بات کی امید ہے کہ انقلاب اسلامی ایران اس سے بھی زیادہ ترقی کریں گے اور لوگوں کی ایک مکمل آواز بنکر ابھرے گا۔ ملت کر گل ہمیشہ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کی قیادت میں شروع سے ہی انقلاب اسلامی ایران کی حامی رہی ہیں اور آوائل انقلاب سے ہی مومنین کے درمیان انقلاب کے اصل پیغام کو پہنچانے میں اپنا اہم رول ادا کیا ہے۔

جب جب بھی جمہوری اسلامی ایران پر کسی قسم کی آفت یا مشکل وقت پیش آیا تو جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل نے قدم آگے بڑھا کر اپنی مدد پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ لہذا ہم آج کے اس خوشی کے موقع پر ایک بار پھر پورے عالم اسلام بالخصوص ملت ایران کو پوری ہندوستانی قوم خاص طور پر مومنین کرگل اور جمعیت العلماء اثناعشریہ کرگل کی جانب سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور خدا وند متعال سے دعا گو ہیں کہ جس طرح ملت ایران انقلاب اسلامی سے درس لیتے ہوئے اپنے ملک اور انسانیت کی خدمت میں لگے ہیں ویسے ہی ہمیں بھی اپنے ملک کی تعمیر و ترقی نیز انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے قدم اٹھانے اور اسے کامیابی منزل تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یوم ولادت با سعادت حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام یعنی جشن مولود کعبہ کے روز شیخ ناظرالمہدی محمدی صدر مدرسہ اثنا عشریہ کرگل نے یوم اللہ یعنی جشن پیرازی انقلاب کو ایرانی یوم آزادی کہتے ہوئے اس عظیم تقریب سے دور رہنے کی لوگوں کو ہدایت دی تھی۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>