ہم جنگ کے خلاف ہیں، امریکہ نے یوکرین کو بحران کے دہانے پر کھڑا کیا- رہبر انقلاب

پیغمبراسلام حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کی مبارک تاریخ یعنی عید مبعث کے موقع پررہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اب سے تھوڑی دیر قبل اپنے براہ راست خطاب میں عید بعثت کی عالم اسلام، ایرانی قوم اور تمام حریت پسندوں کو مبارکباد پیش کی۔

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ شب بعثت اور روز بعثت عالم وجود کیلئے ایک عظیم ہدیہ ہے کہ جسے تجلی اعظم کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے اور اسے رسول اسلام(ص) کو تحفے میں دیا گیا۔ البتہ رسول اسلام(ص) کی بعثت در حقیقت عالم انسانیت کیلئے ہدیہ اور تحفہ ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ شاہ کی پہلوی حکومت کی امریکہ سمیت کئی ممالک حمایت کر رہے تھے لیکن ایرانی عوام نے اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکا اور حضرت امام خمینی (رح) کی قیادت اور ایرانی عوام کے عزم راسخ کی وجہ سے یہ امر ممکن ہوا اور اس طرح اسلامی انقلاب کی عظمت پوری دنیا پرے عیاں ہوئی۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ جو دین اور سیاست کو ایک دوسرے سے الگ سمجھتے ہیں ان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، اگر آپ تاریخ پر نظر ڈالیں تو آپ کو ملے گا کہ خود پیغمبر اسلام(ص) نے ایک حکومت  قائم کی اوراس کے بعد آپ نے دشمنان اسلام کا بھر پور مقابلہ کیا، پیغمبر نے کہیں جنگ کی اور کہیں دفاع کیا، شرک کے اس وقت کے علاقے مکہ کو آپ نے فتح کیا۔

آپ نے فرمایا کہ امریکہ میں ماڈرن جاہلیت ہے اور امریکہ میں بد اخلاقی کو فروغ دیا جاتا ہے اور وہاں ہر روز امیر امیر تر ہوتا جا رہا ہے اس لئے کہ وہاں امتیازی سلوک روا رکھا جاتا ہے۔ آپ نے فرمایا کہ امریکہ دنیا میں بحران پیدا کر کے ان بحرانوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے اور یوکرین کا بحران اس کی زندہ مثال ہے اور امریکہ نے یوکرین کو بحران کے دھانے پر لا کھڑا کیا۔

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکہ دنیا میں بحران پیدا کرنے کیلئے داعش کو وجود میں لایا اور امریکی حکام نے اعتراف کیا کہ داعش کو ہم نے بنایا، داعش کا کام بے گناہ لوگوں کا سرقلم کرنا اور انھیں پانی میں ڈبونا تھا۔
 آپ نے فرمایا کہ ہم جنگ اور خونریزی کے مخالف ہیں۔ چاہے وہ کہیں بھی ہو۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>