بزم ادب کے اہتمام سے محفل مشاعرہ کاانعقاد

کرگل 20فروری//امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے شعبہ ادب کے اہتمام سے آج امام خمینی ٹاورکے کنونشن ہال میں ایک کثیر السانی محفل مشاعرہ کا اہتمام کیاگیا ۔

تفصیلات کے مطابق ولادت باسعادت مولائی متقیان حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کے مناسبت پر بزم ادب آئی کے ایم ٹی کے اہتمام سے آج امام خمینی ٹاور میں باب العلم ومنھج الوالایتہ کے عنوان سے ایک کثیر السانی محفل مشاعرہ کااہتمام کیاگیا جس کی صدارت حجتہ الاسلام شیخ محمد صادق رجائی چیئر مین امام خمینی میموریل ٹرسٹ نے کی۔

اس کثیر لسانی مشاعرہ میں بلتی ،پرگی ،اردو اور شینازبانوں کے شعراءکرام نے مولائے متقیان امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ سلام کے شان اقدس میں مدح و منقبت پیش کی۔اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھے۔پروگرام کا باضابطہ آغاز حجتہ الاسلام شیخ خادم صادقی نے تلاوت کلام پاک سے کیا ۔

نظامت کے فرائض نامور شاعر وادیب مختارزاہد بڈگامی نے انجام دی ۔شعراءمیں سجاد علی شجاع،حاجی علی بابا،نثار حسین نثار،حاجی فداحسین وزیر ،محمد علی خمار ،اکبر علی خان شاہین،محمد علی عاشور ،محمد حسین رہنماءاوربذرگ شاعر احمد جوان قابل ذکر ہیں۔

صدر محفل حجتہ الاسلام شیخ صادق رجائی نے اپنے مخصوص انداز گفتگومیں شعراءحضرات کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ شعراءحضرات اپنے کلام کے ذریعے پیغام انقلاب اسلامی کو عام لوگوں تک پہنچایاجائے۔

اسی طرح شعراءاپنے کلام میں امام امت خمینی کبیر (رہ) رہبر معظم ،شہید قاسم سلیمانی ،شہید محسن حججی ،پاسداران انقلاب اور تمام محافظین حرم کے بے مثال قربانیوںاور خدمات کواپنے اشعارکے ذریعے لوگوں تک پہچانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے زمانے کے بلتی شعراءکرام کے مرثیہ ،نوحہ ،قصیدہ وغیرہ پر مشتمل اشعار اس زمانے سے متعلق تھے جوکہ اس دورمیں ضروری تھے۔

لیکن آج کے موجودہ دور میں شعراءکو اس زمانے سے متعلق اور مناسب اشعار چاہے مرثیہ ،قصیدہ ،نوحہ یا غزل وغیرہ ہو پڑھ کر ماحول سازی پر توجہ دینا چاہئے ۔انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آیندہ شعراءاپنے کلام میں جدیدماحول پر مبنی اشعار بیان کریں گے۔آخر میں انہوں نے دعائیہ کلمات کے ساتھ اپنے خطاب کو اختتام تک پہنچایا ۔

پروگرام کے آخر میں بزم ادب کے وائس چیئر مین حاجی محمد علی نوشین نے شعرائے کرام اور دیگر لوگوں کا شکریہ اداکیا۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>