مرکز نے سکولوں میں پی ایم پوشن کی قومی اسکیم کو جاری رکھنے کی منظوری دی

وی ایل نیوز ڈسک// وزارت تعلیم کی محکمہ سکول ایجوکیشن اور خواندگی کی جانب سے آج موصولہ پریس بیان کے مطابق کیبنٹ کمیٹی برائے اقتصادی امور(سی سی ای اے) نے سال 2021-22 سے 2025-26 تک سرکاری اور سرکاری امداد یافتہ اسکولوں میں ایک گرم پکا ہوا کھانا فراہم کرنے کے لیے پی ایم پوشن اسکیم کو منظوری دی ، جسے پہلے اسکولوں میں مڈ ڈے میل کے لیے قومی پروگرام کہا جاتا تھااور مڈ ڈے میل اسکیم کے نام سے مشہور ہے۔ یہ ایک مرکزی سپانسرڈ اسکیم ہے جس میں سرکاری ، سرکاری امداد یافتہ اسکولوں میں اول سے آٹھویںجماعت میں پڑھنے والے تمام اسکول کے بچوں کو شامل کیا گیا ہے۔

اس اسکیم میں ملک بھر کے 11.20 لاکھ سکولوں میں پڑھنے والے تقریبا 11 11.80 کروڑ بچے شامل ہیں۔ 2020-21 کے دوران ، حکومت ہند نے اس اسکیم میں، 24ہراز 400کروڑ سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ، بشمول تقریبا 11ہزار500 کروڑ کی قیمت اناج پرصرف کیاگیا۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے اقتصادی امور (CCEA) نے 2021-22 سے 2025-26 کی پانچ سالہ مدت کے لیے سکولوں میں PM پوشن کی قومی اسکیم کو جاری رکھنے کی منظوری دی ہے۔جس پر مرکزی حکومت 40 54061.73 کروڑ اور ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 7 31733.17 کروڑروپئے کی سرمایہ کاری کرے گی۔ مرکزی حکومت غذائی اجناس پر تقریبا 45000 کروڑ کی اضافی لاگت بھی برداشت کرے گی۔ اس رو سے مذکورہ اسکیم کا کل بجٹ 130794.90 کروڑ ہوگا۔
اس فیصلے کی جھلکیاں جو اسکیم کی کارکردگی اور تاثیر کو بہتر بنائیں گی اس طرح سے ہے۔
اس اسکیم کوپری پرائمری یا بالواٹیکاز میں پڑھنے والے طالب علموں کے لیے توسیع دینے کی گنجائش رکھی گئی ہے جو کہ سرکاری

اورسرکاری امداد یافتہ پرائمری اسکولوں میںزیر تعلیم 11.80 کروڑ بچوں کے علاوہ ہوگی ۔
تیتھی بھوجن کے تصور کی بڑے پیمانے پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ تیتھی بھوجن ایک عوامی شرکت کا پروگرام ہے جس میں لوگ خاص مواقع/تہواروں پر بچوں کو خصوصی کھانا مہیا کرتے ہیں۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

حکومت سکولوں میں سکول نیوٹریشن گارڈن کی ترقی کو فروغ دے رہی ہے تاکہ بچوں کو فطرت اور باغبانی کا پہلا تجربہ دیا جا سکے۔ ان باغات کی فصل اضافی مائیکرو نیوٹرینٹس فراہم کرنے والی اسکیم میں استعمال ہوتی ہے۔ سکول نیوٹریشن گارڈن پہلے ہی 3 لاکھ سے زائد سکولوں میں تیار ہو چکے ہیں۔
تمام اضلاع میں اسکیم کا سماجی آڈٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔


انیمیا کے زیادہ پھیلاو¿ والے اضلاع میں بچوں کو اضافی غذائیت کی اشیاءفراہم کرنے کے لیے خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔

مقامی سطح پر دستیاب اجزاءاور سبزیوں پر مبنی روایتی کھانوں اور جدید مینوز کو فروغ دینے کے لیے گاو¿ں کی سطح سے لے کر قومی سطح تک ہر سطح پر کھانا پکانے کے مقابلوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
آتمانربھر بھارت کے لیے مقامی آواز: اسکیم کے نفاذ میں کسان تنظیموں (FPO) اور خواتین سیلف ہیلپ گروپس کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ مقامی اقتصادی ترقی کے لیے مقامی طور پر اگائی جانے والی روایتی غذائی اشیائی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

پیش رفت کی نگرانی اور معائنہ کے لیے فیلڈ وزٹ کی سہولت مہیا کی جائے گی۔ نامور یونیورسٹیوں / اداروں کے طلباء اور علاقائی تعلیمی اداروں (RIE) اور ڈسٹرکٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (DIET) کے طالب علم اساتذہ کے لیے بھی ایسی سہولیات مہیا کی جائے گی۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>